مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اردن کے سیکورٹی ادارے نے ملک کے جنوبی صوبے کرک کے ایک گرجا گھر میں نمازِ جنازہ کی تقریب کے دوران فائرنگ کی اطلاع دی ہے۔
اردن کے اس سکیورٹی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے صوبہ کرک کے ایک گرجا گھر کے اندر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
اردن کی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی ادارے صوبۂ کرک میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
اردنی ذرائعِ ابلاغ نے ایک غیر مصدقہ خبر میں بتایا کہ کم از کم دو مسلح افراد پر مشتمل ایک پک اَپ گاڑی سے گرجا گھر کے اندر موجود مسیحیوں کے ایک اجتماع پر فائرنگ کی گئی۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
آپ کا تبصرہ